the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے


 سابق وزیراعظم برطانیہ ٹونی بلیئر کا اعتراف کہ عراق پر جھوٹی اور محض من گھڑت اطلاعات کی بنیاد پرحملہ کیا گیا تھا اور یہ کہ عراق اورافغانستان میں لاکھوں بے گناہوں کا قتل ہوا۔ سابق وزیراعظم کے اس مجرمانہ اعتراف کو اب بہت دیر ہوگئی لاکھوں افراد ان حملوں میں ہلاک ہوئے۔ پاکستان میں دہشت گردی کی آگ بھڑکی، ہزاروں شہری اور فوج اور پولیس افسران و اہلکار شہید ہوگئے۔ کئی ممالک پر بدترین اثرات مرتب ہوئے۔ ان خیالات کا اظہار مانچسٹر میں پاکستانی کمیونٹی کے افراد اور دیگر رہنمائوں نے کیا۔ پاکستانی لائنز ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری سولیٹر شعیب تاج کیانی نے کہا ہے کہ یہ اعتراف اب بہت دیر کے بعد کیا گیا ہے۔ عراق اور افغانستان میں کئی ملین بے گناہ مارے گئے، کئی ملین لوگ بے گھر ہوگئے اور اسلحہ کے انبار لگ گئے پوری دنیا میں افراتفری پھیل گئی۔ گریٹر مانچسٹر پاکستانی ایسوسی ایشن کے چیئرمین ہارون کھٹانہ نے کہا کہ اب پچھتائے کیا ہوتا ہے ہوت جب چڑیاں چگ گئیں کھیت، اب تو بہت نقصان ہوگیا کئی ملین لوگ عراق میںمارےگئے افغانستان جیسے غریب کو بمباری کرکے تباہ کردیا گیا اس کے علاوہ برطانوی شہری فوجی بھی مارے گئے۔ ٹونی بلیئر کا افسوس اور اعتراف اب بے سود ہے۔ اقوام متحدہ کو اس قبیح جرم کے ذمہ داروں کو عالمی انصاف کی عدالت میں کھڑا کرنا چاہئے۔ کونسلر لطف الرحمن نے کہا کہ ٹونی بلیئر کا اعتراف بے وقت کی راگنی ہے



ٹونی بلیئر کو اس اعتراف کے حقائق سے بھی آگاہ کرنا چاہئے۔ چوہدرت مسرت علی نے کہا کہ اس من گھڑت خبر نے پوری دنیا کو ہولناک جنگ میں جھونکا۔ عراق، افغانستان کے علاوہ پاکستان سب سے زیادہ متاثر ہوا اب مغربی ملکوں کو اس کا فوری ازالہ کرنا چاہئے۔ جموں کشمیر حق خودارادیت یورپ کے وائس چیئرمین امجد حسین مغل نے کہا کہ یہ انتہائی افسوسناک اعتراف ہے۔ امریکہ، برطانیہ کو اس کا ازالہ کرنا چاہئے۔ بھارتی ظلم و بربریت کو ختم کروانا چاہئے اور عالمی سطح پر پھیلنے والی جنگوں کا خاتمہ کیا جانا چاہئے۔ شہزادہ سید اظہر حسین بخاری نے کہا کہ ٹونی بلیئر اور جارج بش نے ہٹلر سے بھی زیادہ قتل عام کرایا۔ چوہدری ذوالفقار علی نے کہا کہ یہ بدترین فعل تھا جو سابق برطانوی وزیراعظم نے امریکی صدر کے ساتھ مل کر کیا۔ محمد صفدر نے کہا ہے کہ یہ انکشاف پوری دنیا کو چونکا دینے والا ہے۔ اقوام متحدہ کو اس کی پوری تحقیق کرکے جنگ کے ذمہ داروں کو کٹہرے میں لانا چاہئے۔ سماجی رہنما اقبال صدیقی نے کہا ہے کہ ٹونی بلیئر جنگی مجرم ہیں انہیں عدالت میں لاکر اور دیگر جنگی مجرموں کو سامنے لاکر دنیا میں امن قائم کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ اب عراق اور افغانستان سے فوجوں کو فوراً واپس بلانا چاہئے۔ سماجی رہنما مصطفی کمال نے کہا ہے کہ ٹونی بلیئر نے15سال بعد یہ اعتراف کیا ہے کہ جبکہ پوری دنیا پہلے ہی جانتی تھی۔ سماجی رہنما حاجی محمد صفدر صوفی نے کہا کہ یہ انتہائی سفاکی ہے، لاکھوں افراد کے قتل اکون ذمہ دار ہے۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.